افضال احمد شاہ کے انتقال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم حیدرآباد کے سینئر ترین کارکن ،سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی اوراخبارفروش فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی صدر سید افضال احمد شاہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے تنظیمی وصحافتی خدمات پرافضال شاہ مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی اورایم کیوایم حیدرآباد کے سینئر ترین کارکن سید افضال احمد شاہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیاہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)