ایم کیوایم حیدرآباد ایلڈرزونگ کے انچارج غلام صابر اور برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن شبنم طارق کی والدہ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہار تعزیت

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے قائد جناب الطاف حسین نے ٹریفک حادثے میں ایم کیوایم حیدرآباد زون سیکٹربی کے سینئر کارکن اورایلڈرزونگ کے انچارج غلام صابر اور ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن محترمہ شبنم طارق کی والدہ محترمہ اسرار بیگم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان تعزیتی میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)