ایم کیوایم شعبہ خواتین کی بزرگ کارکن محترمہ رئیس فاطمہ کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہارتعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی بزرگ کارکن کارکن محترمہ رئیس فاطمہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ محترمہ رئیس فاطمہ تحریک کی پرانی کارکن تھیں جنہوں نے برسوں تک تحریک کے لئے خدمات انجام دیں۔ ان کے انتقال سے تحریک ایک سینئرکارکن سے محروم ہوگئی ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ رئیس فاطمہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورمرحومہ کے تمام لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے ۔