ایم کیوایم نارتھ لندن یونٹ کے زیراہتمام ایجویئرمیں ایک دعوت افطار منعقدکی گئی

ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام رمضان المبارک کے موقع پر مختلف یونٹوں میں جاری افطارپارٹیوں کے سلسلے میں ایم کیوایم نارتھ لندن یونٹ کے زیراہتمام ایجویئرمیں بھی ایک دعوت افطار منعقدکی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی، یوکے کے آرگنائزہاشم اعظم ، جوائنٹ آرگنائزرسہیل زیدی ، آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محسن سعید اورایم کیوایم نارتھ لندن کے انچارج عبدالحفیظ نے بھی خطاب کیا۔دعوت افطارمیںآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء کوایم کیوایم کے خلاف کئے جانے والے ریاستی آپریشن اورمہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیااوراس عزم کااظہارکیاکہ چاہے کیسے ہی حالات کیوں نہ ہوں ، ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہدجاری رکھیں گے