ایم کیوایم یوکے مانچسٹر یونٹ کے زیراہتمام افطار پارٹی کا اہتمام

ایم کیوایم یوکے مانچسٹریونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی کااہتمام کیا گیاجس میں مانچسٹریونٹ کے ذمہ داروں کارکنوں اورہمدردنوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ افطارپارٹی سے ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت نے فون پرخطاب کیااورحاظرین کوموجودہ حالات سے آگاہ کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے اس کے ٹکڑے کرنے پر تلی ہوئی ہے اورطرح طرح کے گروپ تشکیل دے کرمہاجر عوام کے اتحادکوکمزورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک ہی ہے اوروہی ایم کیوایم ہے جس کے قائدجناب الطاف حسین ہیں اوروہی مہاجروں کے حقوق کے لئے جدوجہدکرنے والی اصل جماعت ہے ۔ انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کاجرم یہ ہے کہ انہوں نے اپنے نظریہ ، تحریک کے مشن ومقصداورشہداء کے لہوکاسودانہیں کیااسی لئے اسٹیبلشمنٹ انہیں راستے سے ہٹانے کی سرتوڑکوششیں کررہی ہے اوران گروپوں کی سرپرستی کررہی ہے جومالی مفادات کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپناسوداکرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چاہے کیسی ہی سازشیں کرلی جائیں لیکن وہ مہاجر عوام کے اتحادکوختم نہیں کی جاسکتیں، انشاء اللہ ہماری جدوجہدکامیابی سے ضرور ہمکنارہوگی۔ تقریب سے ایم کیوایم مانچسٹریونٹ کے یونٹ آرگنائزر حفیظ خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم یوکے کارکنان کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ تھے اورآج بھی ہیں۔