قائداعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی دینا واڈیا کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اورسوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)