قائد الطاف حسین کا اپنے والد کی پچاسویں برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی کرنے والے کارکنوں اورہمدردوں سے اظہار تشکر

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے والد نذیرحسین مرحوم کی پچاسویں برسی کے موقع پران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرنے ، والد مرحوم کی قبرپر پھول چڑھانے اورفاتحہ خوانی کرنے والے کارکنوں اورہمدردوں سے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھے میرے والد نذیرحسین اوروالدہ مرحومہ خورشید بیگم کی ہی تربیت تھی جنہوں نے مجھے یہ تعلیم دی کہ ہمیشہ حق اورسچ کیلئے آواز بلند کرنا اورچاہے کتنی ہی تکلیف میں زندگی گزرے،ہمیشہ جھوٹ ، مکروفریب اورریاکاری سے دوررہنا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میرے مرحوم والدین کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اوران کے درجات بلند کرے۔