قائد تحریک الطاف حسین کی مسیحی برادری کوایسٹر کی مبارکباد

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان) کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ’’ایسٹر‘‘ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایسٹر خوشی کا تہوار ہے ، حضرت عیسیٰ ؑ ،اللہ کے نبی تھے اوریسوع مسیح کے ماننے والے ایسٹر کا تہوار نئی زندگی کے طور پر مناتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں رہنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایسٹر کے موقع پر اپنی عبادات میں دنیا بھرمیں امن کے قیام، انتہاء پسندی اوردہشت گردی کے خاتمہ، ملک کی ترقی وخوشحالی اور پاکستان کے مظلوم عوام کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔