متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی 64ویں سالگرہ آج بروزاتوار یوم تجدید عہد وفا کے طور پرمنائی جائے گی

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی 64ویں سالگرہ آج بروزاتوار یوم تجدید عہد وفا کے طورپرمنائی جائے گی اور بانی وقائد تحریک سے اپنے عہد وفا کی تجدید کی جائے گی ۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں موجود کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ ریاستی جبر کے پیش نظراپنے اپنے گھروں میں قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ منائیں،کیک کاٹیں اورقائد تحریک سے تجدید عہد وفا کریں اورقائد کی درازی عمر اورصحت وسلامتی اورتحریک کے شہداء کیلئے دعائیں کریں ۔ دریں اثناء اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام اپنے اپنے یونٹوں میں مقامی سطح پر قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔