متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے والد نذیرحسین مرحوم کی پچاسویں برسی منائی گئی

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے والد نذیرحسین مرحوم کی پچاسویں برسی منائی گئی۔ کئی علاقوں میں کارکنوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اپنے اپنے طورپرفاتحہ خوانی کی ۔ بعض کارکنوں اورہمدردوں نے پاپوش نگرمیں واقع قبرستان جاکر نذیرحسین مرحوم کی قبرپرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی ۔ دریں اثناء پچاسویں برسی کے موقع پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بھی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت ، رابطہ کمیٹی کے ارکان اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان نے شرکت کی ۔