میرا قائد تحریک الطاف حسین سے سو فیصد تعلق ہے ۔ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورسینئر پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف نے کہا ہے کہ میرا قائد تحریک الطاف حسین سے سوفیصد تعلق ہے ،ہم قائد تحریک الطاف حسین کے نظریہ اورانہوں نے مہاجروں اورتمام مظلوموں کے لئے جوجدوجہد کی ہے ہم اسے ہرگزنہیں بھولیں گے، الطاف بھائی کی جدوجہدرنگ لائے گی۔ انہوں نے یہ بات منگل کی شام اپنی رہائی کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ پروفیسرحسن ظفر عارف نے کہا کہ میںآج تمام مہاجروں اورتمام پاکستانیوں کویہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی ہمت اورحوصلوں کوقائم رکھیں اوریہ جان لیں کہ ان کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہونے والی ہے۔پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف نے کہا کہ ہماری جدوجہد کسی کے خلاف نہیں، ہماری جدوجہد مظلوم مہاجروں، سندھ کے شہری علاقوں کو اورتمام پاکستانیوں کوان کے جائز حقوق دلانا ہے اوران کی محرومیوں کودور کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کاذ اورنظریہ پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے اوراپنے مقصدکے حصول کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اوراپنی جدوجہد کوآگے بڑھانے کے لئے ہرپرامن راستہ اختیارکریں گے۔اپنے مقدمہ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں چھ ماہ جیل میں گزارکرآرہا ہوں، کیس عدالت میں چلے گا تودیکھیں گے۔