ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت تحریک کیلئے ایسا نقصان ہے جس کی تلافی مشکل ہے۔الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہید کنوینر، ’’ شہیدانقلاب ‘‘ ڈاکٹرعمران فاروق کی ساتویں برسی پر شہید رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید نے پوری زندگی تحریک کے لئے وقف کی اور ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن اورتحریکی جدوجہد میں آنے والی تمام آزمائشوں کے دورمیں ثابت قدم رہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ دشمنوں نے ایم کیوایم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے لئے ڈاکٹرعمران فاروق کوسازش کے تحت قتل کرایا اورماضی میں کی جانے والی سازشوں کی طرح اس قتل کا الزام بھی ایم کیوایم کے سرتھوپنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت تحریک کیلئے ایسا نقصان ہے جس کی تلافی مشکل ہے ۔ جو سفاک عناصربھی ڈاکٹرعمران فاروق کے سفاکانہ قتل میں ملوث ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق شہید نے تحریک کے لئے جوقربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں،تحریک کے تمام سچے کارکنوں کے دلوں میں ڈاکٹرعمران فاروق شہید زندہ رہیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان اوراوورسیزمیں رہنے والے کارکنوں سے کہاکہ وہ برسی کے موقع پرشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کوخراج عقیدت پیش کریں اوران کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کریں۔