ڈاکٹرنوشاد خان کے قتل اور نورالہی کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے حیدرآباد میں ایم کیوایم نارتھ لندن یونٹ کمیٹی کے رکن اظہرلودھی کے سگے پھوپھی زاد بھائی ڈاکٹر نوشاد خان زئی کے بہیمانہ قتل اورطویل علالت کے بعد ایم کیوایم نواب شاہ زون سیکٹر A کے انچارج نورالہی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرنوشادخان اور نورالہی کواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)