کارکنان و عوام محمد ریحان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں، قائد تحریک الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر شعبہ خواتین کی سینئر کارکن محترمہ شہزادی کے بھائی محمد ریحان کی علالت پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اورکارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محمد ریحان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔ واضح رہے کہ محمد ریحان دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اورگزشتہ دنوں ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے۔