کل کنوینر ندیم نصرت، قائد تحریک الطاف حسین کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم کارکنان سے تجدید عہد و فا لیں گے،ترجمان

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے 33 واں یوم تاسیس کے موقع پر رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت، قائد تحریک جناب الطاف حسین کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم کارکنان سے تجدید عہد وفا لیں گے ۔ ایم کیوایم کے ترجمان نے کہا کہ کل مورخہ 18، مارچ2017ء بروز ہفتہ ایم کیوایم کا 33 واں یوم تاسیس بطور’’مہاجرڈے‘‘ منایا جائے گا ، یوم تاسیس کے سلسلہ میں لندن کے علاقے ایجوئیر میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوگا جس سے قائد تحریک جناب الطاف حسین لندن وقت کے مطابق شام 4 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے وڈیو لنک کے ذریعہ براہ راست تاریخی خطاب کریں گے۔ ترجمان نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں وڈیو لنک کے ذریعہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خطاب دیکھنے والے مسلم کارکنان و ہمدرد ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اورنوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے مقامی وقت کے حساب سے غسل کرکے،باوضو ہوکر اورقرآن مجید اپنے ساتھ رکھ بیٹھیں جبکہ دیگرمذاہب سے تعلق رکھنے والے کارکنان وہمدرد اپنی اپنی مقدس کتابیں لیکربیٹھیں ۔ رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کیلئے دنیا بھرمیں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں سے تجدید عہد و فا لیں گے ۔