ایم کیوایم یوکے بریڈفورڈ یونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی کا اہتمام کیا گیا

ایم کیوایم یوکے بریڈفورڈ یونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی کااہتمام کیاگیاجس میں بریڈفورڈیونٹ کے ذمہ داروں کارکنوں اورہمدردنوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ افطارپارٹی سے ایم کیوایم بریڈفورڈ یونٹ کے انچارج محمدواصف نے خطاب کیااورحاظرین کوموجودہ حالات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایم کیوایم یوکے بریڈفورڈیونٹ کے ذمہ داران وکارکنان نے اپنے اس عزم کااظہارکیاکہ ایم کیوایم کے دشمن عناصر چاہیے کتنے ہی گروپ بنالیں اورچاہے کیسی سازش کیوں نہ کرلے وہ تحریک کے سچے اوروفاشعارکارکنوں کوقائدتحریک الطاف حسین سے دورنہیں کرسکتی۔ہمارے قائدصرف اورصرف جناب الطاف حسین ہیں کوئی اورنہیں ہوسکتا۔